سنن دارمي
من كتاب النكاح -- نکاح کے مسائل
10. باب في نِكَاحِ الصَّالِحِينَ وَالصَّالِحَاتِ:
نیک و صالح مرد و عورت کے نکاح کا بیان
حدیث نمبر: 2218
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَهْبِ بْنِ أَبِي مُغِيثٍ، حَدَّثَتْنِي أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَنْكِحُوا الصَّالِحِينَ وَالصَّالِحَاتِ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: وَسَقَطَ عَلَيَّ مِنَ الْحَدِيثِ"فَمَا تَبِعَهُمْ بَعْدُ فَحَسَنٌ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صالح مرد و عورتوں کا نکاح کر دو۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: اس حدیث میں مجھ سے یہ ساقط ہو گیا: جو کچھ بعد میں انہیں ملا وہ اچھا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2227]»
اس حدیث کو امام دارمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے ذکر نہیں کیا، اس کی سند حسن کے درجہ میں ہے۔

وضاحت: (تشریح حدیث 2217)
غالباً یہ حدیث آیتِ شریفہ: «﴿وَأَنْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ﴾ [النور: 32] » کی تائید میں ہے۔
اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ: تم میں سے جو مرد مجرد ہوں ان کا نکاح کر دو اور اپنے اچھے نیک غلام اور لونڈیوں کا بھی نکاح کر دو۔
اس آیت میں نکاح کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔