سنن دارمي
من كتاب الديات -- دیت کے مسائل
19. باب: «الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا جُبَارٌ»:
چوپائے نقصان کر دیں تو اس کا کوئی تاوان نہیں
حدیث نمبر: 2414
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْعَجْمَاءُ جُرْحُهَا الْجُبَارُ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو ان کا خون بہا نہیں، کنویں میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں، کان میں دبنے کا کوئی خون بہا نہیں، اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن. ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2422]»
اس روایت کی سند حسن ہے لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6912]، [مسلم 1440]، [أبوداؤد 3085]، [ترمذي 1377]، [نسائي 2941]، [ابن ماجه 2509، مختصرًا الركاز فقط]، [الحميدي 1110]