سنن دارمي
من كتاب الجهاد -- کتاب جہاد کے بارے میں
14. باب في فَضْلِ الرَّمْيِ وَالأَمْرِ بِهِ:
تیر اندازی کی فضیلت اور اس کا حکم
حدیث نمبر: 2442
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَزْرَقِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُدْخِلُ الثَّلَاثَةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الْجَنَّةَ: صَانِعَهُ يَحْتَسِبُ فِي صَنْعَتِهِ الْخَيْرَ، وَالْمُمِدُّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "ارْمُوا وَارْكَبُوا، وَلَأَنْ تَرْمُوا أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ تَرْكَبُوا". وَقَالَ: "كُلُّ شَيْءٍ يَلْهُو بِهِ الرَّجُلُ بَاطِلٌ إِلَّا رَمْيَ الرَّجُلِ بِقَوْسِهِ وَتَأْدِيبَهُ فَرَسَهُ، وَمُلَاعَبَتَهُ أَهْلَهَ، فَإِنَّهُنَّ مِنَ الْحَقِّ" وَقَالَ: "مَنْ تَرَكَ الرَّمْيَ بَعْدَمَا عَلِّمَهُ، فَقَدْ كَفَرَ الَّذِي عَلِّمَهُ"..
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الله عز و جل ایک تیر کے سبب تین آدمیوں کو جنت میں داخل کریگا، تیر بنانے والے کو اگر اس کے بنانے میں اچھی نیت کی ہوگی، اس کی مدد کرنے والے اور تیر چلانے والے کو، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیراندازی کرو، سواری کرو، اور میرے نزدیک تیر اندازی محبوب ہے سواری کرنے سے، اور فرمایا: اور ہر کھیل جو آدمی کھیلتا ہے وہ باطل ہے سوائے اپنی کمان سے تیراندازی کرنے، اور گھوڑے کی تربیت کرنے، اور اپنی بیوی کے ساتھ کھیلنے کے، یہ تین کھیل حق ہیں۔ اور فرمایا: جس نے سیکھنے کے بعد تیراندازی چھوڑ دی اس نے ناشکری کی اس کی جس نے اسے سکھایا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2449]»
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2513]، [ترمذي 1627]، [نسائي 3580]، [ابن ماجه 2811]، [أحمد 144/4، 146]، [سعيد بن منصور 2450]، [طيالسي 1179]، [طحاوي فى مشكل الآثار 368/1]، [البيهقي 12/10، وغيرهم وله شواهد]

وضاحت: (تشریح حدیث 2441)
اس حدیث سے تیر اندازی کی اور گھوڑ سواری کی فضیلت ثابت ہوئی، اب تیر کے بدلے بندوق و توپ اور ٹینک وغیرہ آلاتِ حرب کی ٹریننگ اورمشق ہے، اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے سفر کرنا بھی جہاد میں داخل ہے۔
یہ تین کھیل صحیح اور حق ہیں، یعنی لغو اور بیکار و باطل نہیں ہیں، تیراندازی و گھوڑے کی دیکھ بھال و تربیت میں آدمی جہاد کی تیاری کرتا ہے، اور تیسرے بیوی بچوں کے ساتھ کھیل میں الفت، محبت، انسیت اور بیوی کے حق کی ادائیگی ہے جس سے نسلِ انسانی کا قیام و بقا ہے۔