سنن دارمي
من كتاب الجهاد -- کتاب جہاد کے بارے میں
32. باب فَضْلِ مَنْ رَابَطَ يَوْماً وَلَيْلَةً:
جو شخص ایک دن یا ایک رات پہرہ دے اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 2461
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ: زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: إِنِّي كُنْتُ كَتَمْتُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَرَاهِيَةَ تَفَرُّقِكُمْ عَنِّي، ثُمَّ بَدَا لِي أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ لِيَخْتَارَ امْرُؤٌ لِنَفْسِهِ مَا بَدَا لَهُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ يَوْمٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَنَازِلِ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابوصالح نے کہا: میں نے امیر المومنین سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو منبر پر کہتے ہوئے سنا: میں نے تم سے ایک حدیث چھپائی جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی، یہ اس وجہ سے کہ تم مجھ کو چھوڑ کر نہ چلے جاؤ، پھر مجھے خیال آیا کہ وہ حدیث میں تمہارے سامنے بیان کر دوں تاکہ آدمی اپنے لئے جو مناسب سمجھے وہ اختیار کرلے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے: اللہ کے راستے میں ایک دن پہرہ دینا ہزار سال سے بہتر ہے اور گھروں میں پہرہ دینے سے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2468]»
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 1667]، [نسائي 3169]، [ابن حبان 4609]، [موارد الظمآن 1592]۔ اس حدیث سے اللہ کے راستے میں پہرہ دینے کی فضیلت معلوم ہوئی اور پیچھے گذر چکا ہے کہ ”جو آنکھ اللہ کے راستے میں پہرہ دے وہ جہنم میں نہ جائے گی۔“