سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی مسلمان کا خون جو کلمہ لا إلہ إلا الله (محمد رسول اللہ) کا ماننے والا ہو حلال نہیں ہے، البتہ تین آدمیوں کا خون حلال ہے: جان کے بدلے جان لینے والا، شادی شدہ ہو کر زنا کرنے والا، اور دین چھوڑ کر اسلام سے نکل جانے والا (مرتد) جماعت کو چھوڑ دینے والا۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2491]» یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6878]، [مسلم 1676]