سنن دارمي
من كتاب السير -- سیر کے مسائل
63. باب في الْوَفَاءِ لِلْمُشْرِكِينَ بِالْعَهْدِ:
مشرکین سے کیا ہوا عہد پورا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2542
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْمُغِيرَةِ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مُحَرَّرِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قالَ:"كُنْتُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَادَى بِأَرْبَعٍ حَتَّى صَهَلَ صَوْتُهُ: أَلا لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ، وَلَا يَحُجَّنَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلَا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانُ. وَمَنْ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ، فَإِنَّ أَجَلَهُ إِلَى أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ، فَإِذَا مَضَتِ الْأَرْبَعَةُ، فَإِنَّ اللَّهَ بَرِيءٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَرَسُولُهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس وقت سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا جب کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مکہ) بھیجا تھا، انہوں نے چار باتوں کا اعلان کیا یہاں تک کہ ان کی آواز بھرا گئی: سنو لوگو! جنت میں صرف نفسِ مسلم داخل ہوگا، اور اس سال کے بعد کوئی مشرک ہرگز حج نہ کرے گا، نہ کوئی برہنہ بیت الله کا طواف کرے گا، اور کسی شخص اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی عہد ہے اس کی مدت چار مہینے تک ہے، چار ماہ گذرنے کے بعد اللہ اور رسول کا وہ عہد ختم ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2548]»
اس روایت کی سند جید ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 369]، [مسلم 1347]، [ابن حبان 3820]، [أبويعلی 76]، [الحميدي 47]۔ اس کی تشریح و تفصیل حدیث رقم (1957) میں گزر چکی ہے۔