سنن دارمي
من كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے ابواب
50. باب فِيمَنْ أَنْظَرَ مُعْسِراً:
جو آدمی محتاج کو مہلت دے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2625
حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "مَنْ نَفَّسَ عَنْ غَرِيمِهِ أَوْ مَحَا عَنْهُ، كَانَ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو اپنے قرض دار کو مہلت دے یا اس کا قرض مٹا کر معاف کر دے وہ قیامت کے دن عرش کے سایہ تلے ہوگا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو جعفر هو: عمير بن يزيد بن عمير، [مكتبه الشامله نمبر: 2631]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 300/5] و [ابن أبى شيبه 2216، 3059]

وضاحت: (تشریح حدیث 2624)
اس حدیث سے بھی قرض دار کے ساتھ نرمی برتنے اور قرض معاف کرنے کی فضیلت ثابت ہوئی۔