سنن دارمي
من كتاب الاستئذان -- کتاب الاستئذان کے بارے میں
34. باب في النَّفَقَةِ عَلَى الْعِيَالِ:
اہل و عیال پر نان و نفقہ خرچ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2699
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ أَخْبَرَنِي، قالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "الْمُسْلِمُ إِذَا أَنَفْقَ نَفَقَةً عَلَى أَهْلِهِ وَهُوَ يَحْتَسِبُهَا، فَهِيَ لَهُ صَدَقَةٌ".
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مسلمان اپنے اہل و عیال (بیوی بچوں) پر الله تعالیٰ سے ثواب کی امید میں خرچ کرتا ہے تو وہ (خرچ) اس کے لئے صدقہ ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2706]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 55، 5351]، [مسلم 1002]، [ترمذي 1965]، [نسائي 2544]، [ابن حبان 4238]، [الطيالسي 1638]، [معرفة السنن و الآثار 8508]

وضاحت: (تشریح حدیث 2698)
جو شخص اپنے بیوی بچوں پر احتساب کی نیت سے جو کچھ بھی خرچ کرے گا اس کو صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی پر اپنے بیوی بچوں کا نان و نفقہ فرض ہے۔
حدیث سیدہ ام معاویہ رضی اللہ عنہا میں ہے کہ جتنے خرچ کی ضرورت ہو اگر شوہر نہ دے تو عورت معروف کے ساتھ خاوند کی لا علمی میں اس کے مال سے اپنا اور بچوں کا خرچ لے سکتی ہے۔