سنن دارمي
من كتاب الاستئذان -- کتاب الاستئذان کے بارے میں
46. باب إِنَّ الْوَاحِدَ في السَّفَرِ شَيْطَانٌ:
سفر میں اکیلا آدمی شیطان ہے
حدیث نمبر: 2714
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ هُوَ: ابْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي الْوَحْدَةِ، لَمْ يَسْرِ رَاكِبٌ بِلَيْلٍ وَحْدَهُ أَبَدًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر لوگ جان لیں تنہائی میں جو خرابی ہے تو کوئی سوار رات میں اکیلے کبھی سفر نہ کرے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2721]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2998]، [ترمذي 1673]، [ابن ماجه 3768]، [ابن حبان 2704]، [موارد الظمآن 1970]، [الحميدي 676]

وضاحت: (تشریح حدیث 2713)
اکثر علماء نے اکیلے سفر کرنے کو مکروہ خیال کیا ہے، کیونکہ حدیث میں ہے اکیلا مسافر شیطان ہے، اور دو مسافر بھی شیطان ہیں، اور تین جماعت ہیں۔
بعض علماء نے کہا کہ اگر راہ میں کوئی ڈر نہ ہو تو اکیلے سفر کرنے میں کوئی قباحت نہیں، اور ممانعت کی احادیث اسی پر محمول ہیں جب راہ پرخطر ہو، (وحیدی)۔
آج کل بس، ٹرین، ہوائی جہاز کے سفر بھی اگر بصورت جماعت ہی کئے جائیں تو اس کے بہت سے فوائد ہیں جو تنہائی کی حالت میں نہیں ہیں، سفر میں اکیلے ہونا فی الواقع بے حد تکلیف کا موجب ہے۔
(راز رحمہ اللہ)۔