سنن دارمي
من كتاب الرقاق -- دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان
105. باب في أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلاً:
سب سے کم درجہ کے جنتی کا بیان
حدیث نمبر: 2864
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا مَنْ يَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: لَكَ ذَاكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ. إِلَّا أَنَّهُ يُلَقَّى سِوَى كَذَا وَكَذَا، فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ". قَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"فَيُقَالُ لَهُ: ذَاكَ وَعَشْرَةُ أَمْثَالِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ادنیٰ درجہ کا جنتی وہ ہوگا جو الله تعالیٰ سے تمنا کرے گا اور اس سے کہا جائے گا: تمہارے لئے اتنا ہے جتنی تم نے آرزو کی اور مزید اسی کے مثل، اور اس کو کہا جائے گا (ایک روایت ہے تلقین کی جائے گی) کہ ایسا اور ایسا اور مانگو، اور جواب میں اس سے کہا جائے گا: یہ جو طلب کیا وہ اور اسی کے مثل مزید اور تمہارے لئے ہے۔
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے کہا جائے گا: یہ اور اس جیسا دس گنا اور تمہارے لئے ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2871]»
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن اس حدیث کی اصل صحیح مسلم میں ہے۔ دیکھئے: [مسلم 182]، [أحمد 450/2]، [ابن أبى شيبه 15846]، [شرح السنة 4370]، [أبويعلی 6360]، [ابن حبان 4642]، [الحميدي 1212]، [وفي حديث طويل فى البخاري 806]

وضاحت: (تشریح حدیث 2863)
یہ ادنیٰ درجہ کے جنتی کا حال ہے کہ اس سے کہا جائے گا: کسی کی بھی تمنا کرو، وہ تمنا کرے گا تو اس کے مثل بلکہ دس گنا اور زیادہ عطا فرمایا جائے گا، یہ الله تعالیٰ کی رحمت، اپنے بندوں سے محبت اور عطاء و بخشش سے کچھ بعید نہیں۔