سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
3. باب في زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ وَامْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ:
شوہر کے ساتھ ماں باپ، اور بیوی کے ساتھ ماں باپ کے حصے کا بیان
حدیث نمبر: 2901
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ: "لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیوی اور ماں باپ کے مسئلے میں کہا: بیوی کو ربع (چوتھائی) اور ماں کو جو بچا اس کا تہائی ملے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو المهلب هو: عمرو بن معاوية. وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2909]»
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالمہلب کا نام عمرو بن معاویہ ہے اور ابوقلابہ: عبداللہ بن زید ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11097]، [عبدالرزاق 19014]، [البيهقي 228/6]

وضاحت: (تشریح حدیث 2900)
اس اثر سے مذکورہ بالا مسئلہ جو سعيد بن المسیب رحمہ اللہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا اس کی تائید ہوتی ہے، واضح رہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور امیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ دونوں صحابی علم الفرائض کے امام تھے۔