سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
5. باب في الْمُشَرَّكَةِ:
مشرکہ یعنی بھائیوں کی شرکت کا بیان
حدیث نمبر: 2918
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ: أَنَّ عُثْمَانَ كَانَ يُشَرِّك، وَعَلِيٌّ كَانَ لا يُشَرِّكُ".
ابومجلز نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شریک کرتے تھے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ شریک نہیں کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو مجلز هو: لاحق بن حميد. ومحمد هو: ابن يوسف، [مكتبه الشامله نمبر: 2926]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ ابومجلز کا نام لاحق بن حمید ہے اور محمد: ابن یوسف ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11147]، [عبدالرزاق 19011]، [ابن منصور 22]، [البيهقي 255/6]