محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے قاضی شریح سے روایت کیا کہ ایک عورت نے اپنا شوہر، ماں، حقیقی بہن، پدری بہن اور مادری بھائی چھوڑے تو انہوں نے چھ سے تقسیم کی اور اس کو بڑھا کر دس کیا اور شوہر کو تین سہم (یعنی چھ میں سے تین) نصف حصہ دیا، حقیقی بہن کو باقی تین سہم یعنی نصف حصہ دیدیا، پھر ماں کو سدس (ایک سہم) اور مادری بھائیوں کو ثلث یعنی دو سہم اور پدری بہن کو ثلثین پورا کرتے ہوئے ایک سہم دیا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2938]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 283/11، 11238]، [عبدالرزاق 19034]، [البيهقي 251/6]