سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
10. باب الْجَدِّ:
دادا کا بیان
حدیث نمبر: 2935
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو غَسَّانَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ فَرِيضَة، فَقَالَ: "إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا جَدٌّ، فَهَاتِهَا".
عبداللہ بن عمرو خارفی نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور (میراث کے) فریضہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: اگر اس میں دادا کا ذکر نہ ہو تو پوچھو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2943]»
اس روایت کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 319/11، 11303]۔ بعض نسخ میں عبداللہ بن عمرو خارفی کے بجائے عبيد بن عمرو مذکور ہے۔