سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
13. باب قَوْلِ عَلِيٍّ في الْجَدِّ:
دادا کے بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی رائے کا بیان
حدیث نمبر: 2954
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ: أَنَّ عَلِيًّا كَانَ "يُشَرِّكُ الْجَدَّ مَعَ الْإِخْوَةِ إِلَى السُّدُسِ.
حسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کر کے سدس (چھٹا حصہ) دیتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2963]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھے: [المحلی لابن حزم 284/9]۔ ابوالنعمان کا نام محمد بن الفضل ہے اور وہیب: ابن خالد ہیں اور یونس: ابن عبید بن دینار ہیں۔