سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
16. باب قَوْلِ زَيْدٍ في الْجَدِّ:
دادا کے بارے میں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رائے کا بیان
حدیث نمبر: 2962
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّهُ كَانَ "يُقَاسِمُ بِالْجَدِّ مَعَ الْإِخْوَةِ إِلَى الثُّلُثِ، ثُمَّ لَا يُنْقِصُهُ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ ثلث تقسیم کرتے تھے، اور اس میں کمی نہ کرتے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده إلى إبراهيم صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2971]»
اس اثر کی سند ابراہیم تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11279، 11309]، [عبدالرزاق 19063]، [البيهقي 250/6]