سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
21. باب قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ في الْجَدَّاتِ:
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول جدات کے بارے میں
حدیث نمبر: 2975
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: "إِنَّ الْجَدَّاتِ لَيْسَ لَهُنَّ مِيرَاثٌ، إِنَّمَا هِيَ طُعْمَةٌ أُطْعِمْنَهَا، وَالْجَدَّاتُ أَقْرَبُهُنَّ وَأَبْعَدُهُنَّ سَوَاءٌ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جدات کے لئے میراث نہیں ہے، یہ ان کے لئے عطیہ ہے، چاہے وہ جدات قریبی ہوں یا دور کے رشتے کی۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده فيه علتان: ضعف أشعث بن سوار والانقطاع، [مكتبه الشامله نمبر: 2985]»
اس روایت کی سند میں انقطاع ہے، اور اشعث بن سوار ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 326/11، 11337] و [عبدالرزاق 19089] و [المحلی 277/9]