سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
28. باب الْعَصَبَةِ:
عصبہ کا بیان
حدیث نمبر: 3017
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الْإِخْوَةُ مِنْ الْأُمِّ يَتَوَارَثُونَ دُونَ بَنِي الْعَلَّاتِ، يَرِثُ الرَّجُلُ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ، دُونَ أَخِيهِ لِأَبِيهِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مادری بھائی (ماں کے) وارث ہوں گے، پدری بھائی وارث نہ ہوں گے، اور آدمی اپنے حقیقی بھائی کا وارث ہو گا پدری بھائی کے علاوہ (یعنی پدری بھائی، حقیقی بھائی کی موجودگی میں وارث نہ ہو گا)۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3027]»
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2739، فى ميراث العصبه]، [أبويعلی 300، 361]، [الحميدي 55]