سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
33. باب: الْوَلاَءُ لِلْكُبْرِ:
حق وراثت بڑے کو حاصل ہو گا
حدیث نمبر: 3057
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ الشَّعْبِيِّ: أَنَّ عَلِيًّا، وَزَيْدًا قَالَا: "الْوَلَاءُ لِلْكُبْر". وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ، وَشُرَيْحٌ: لِلْوَرَثَةِ.
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی اور سیدنا زید رضی اللہ عنہما دونوں نے کہا: ولاء بڑے کے لئے ہے، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور (قاضی) شریح نے کہا: وارثین کے لئے ہو گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إن كان عامر الشعبي سمعه منهما أو من أحدهما، [مكتبه الشامله نمبر: 3067]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ عامر الشعبی رحمہ اللہ کے مذکور صحابہ سے لقاء میں احتمال ہے۔ ابوشہاب کا نام عبدربہ بن نافع ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11607]، [ابن منصور 268]۔ شیبانی: ابواسحاق ہیں۔