سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
33. باب: الْوَلاَءُ لِلْكُبْرِ:
حق وراثت بڑے کو حاصل ہو گا
حدیث نمبر: 3061
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ:"فِي أَخَوَيْنِ وَرِثَا مَوْلًى كَانَ أَعْتَقَهُ أَبُوهُمَا، فَمَاتَ أَحَدُهُمَا وَتَرَكَ وَلَدًا، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ، وَزَيْدٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ، يَقُولُونَ: "الْوَلاءُ لِلْكَبِر".
مغیرہ سے مروی ہے ابراہیم رحمہ اللہ نے دو بھائیوں کے بارے میں کہا جو غلام کے وارث ہوئے، جس کو ان کے والد نے آزاد کر دیا تھا، ان دو بھائیوں میں سے ایک مر گیا اور اس نے اپنا لڑکا چھوڑا، ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا علی، سیدنا زید، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے تھے: ولاء بڑے کے لئے ہے، یعنی بھائی کے لئے ہے، بھائی کی اولاد کے لئے کچھ نہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى إبراهيم وهو منقطع لأن إبراهيم لم يسمع أحدا من هؤلاء، [مكتبه الشامله نمبر: 3071]»
ابراہیم رحمہ اللہ کا لقاء ان صحابہ میں سے کسی سے بھی ثابت نہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11605]، [ابن منصور 265، 266]