سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
35. باب مَنْ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا في الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ:
بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی
حدیث نمبر: 3070
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: "الدِّيَةُ سَبِيلُهَا سَبِيلُ الْمِيرَاثِ".
ابوقلابہ نے کہا: دیت کا طریقہ میراث کے طریقے کی طرح ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى أبي قلابة وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد، [مكتبه الشامله نمبر: 3080]»
ابوقلابہ کا نام عبداللہ بن زید ہے اور وہیب: ابن خالد ہیں، اس اثر کی سند ابوقلابہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7608]، [المحلی 475/10]