سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
35. باب مَنْ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا في الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ:
بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی
حدیث نمبر: 3072
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: "الْعَقْلُ مِيرَاثٌ بَيْنَ وَرَثَةِ الْقَتِيلِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَفَرَائِضِهِ".
ابن شہاب نے کہا: دیت مقتول کے وارثین کے درمیان میراث ہے کتاب الله اور اس کے مقررہ حصص کے مطابق۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف عبد الله بن صالح كاتب الليث سيئ الحفظ جدا وكانت فيه غفلة، [مكتبه الشامله نمبر: 3082]»
اس روایت کی سند میں عبداللہ بن صالح کاتب اللیث سئی الحفظ جدا ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7604]، [المحلی 475/10 بسند صحيح]۔ ابن شہاب: زہری ہیں۔