سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
35. باب مَنْ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا في الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ:
بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی
حدیث نمبر: 3073
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ بَعْضِ وَلَدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: "لَقَدْ ظَلَمَ مَنْ لَمْ يُوَرِّثْ الْإِخْوَةَ مِنْ الْأُمِّ مِنْ الدِّيَةِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: جس نے مادری بھائیوں کو دیت میں سے وراثت نہ دی اس نے ظلم کیا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده جهالة، [مكتبه الشامله نمبر: 3083]»
اس اثر کی سند میں بعض ولد ابن الحنفیہ کا پتہ نہیں کون ہیں؟ اور قبیصہ: ابن عتبہ ہیں۔ حوالہ کے لئے دیکھئے: [ابن أبى شيبه 7613، 7620]، [عبدالرزاق 17771]، [ابن منصور 303، 304]، [البيهقي 58/8]۔ ان میں سے بعض روایات کی سند صحیح ہے۔