سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
35. باب مَنْ قَالَ إِنَّ الْمَرْأَةَ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا في الْعَمْدِ وَالْخَطَإِ:
بیوی شوہر کے قتل عمد یا قتل خطا کی دیت کی وارث ہو گی
حدیث نمبر: 3074
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، أَنْبَأَنَا ابْنُ سَالِمٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ، وَعَلِيٍّ، وَزَيْدٍ، قَالُوا: "الدِّيَةُ تُورَثُ كَمَا يُورَثُ الْمَالُ خَطَؤُهُ وَعَمْدُهُ".
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا عمر، سیدنا علی و سیدنا زید رضی اللہ عنہم نے کہا: دیت کی وراثت اسی طرح تقسیم ہو گی جس طرح مال کی وراثت (تقسیم) ہوتی ہے چاہے وہ دیت قتل خطا کی ہو چاہے قتل عمد کی۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن سالم، [مكتبه الشامله نمبر: 3084]»
اس اثر کی سند محمد بن سالم کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسرے طرق بھی ضعیفہ ہیں۔ دیکھے: [ابن أبى شيبه 7605]، [ابن منصور 308]، [ابن حزم 475/10]

وضاحت: (تشریح احادیث 3066 سے 3074)
ان آ ثار سے ثابت ہوا کہ مرنے والے کی دیت بھی اصحاب الفروض میں ایسے ہی تقسیم کی جائے گی جیسے مال تقسیم کیا جاتا ہے، ہر صاحبِ حق کو اس کا حق دیا جائے گا۔