سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
39. باب في الاِدِّعَاءِ وَالإِنْكَارِ:
کسی چیز کے انکار کا دعویٰ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3098
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ: فِي الْإِخْوَةِ يَدَّعِي بَعْضُهُمْ الْأَخَ، وَيُنْكِرُ الْآخَرُونَ، قَالَ: "يَدْخُلُ مَعَهُمْ بِمَنْزِلَةِ عَبْدٍ يَكُونُ بَيْنَ الْإِخْوَةِ، فَيَعْتِقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ، قَالَ: وَكَانَ عَامِرٌ، وَالْحَكَمُ، وَأَصْحَابُهُمَا يَقُولُونَ: لَا يَدْخُلُ إِلَّا فِي نَصِيبِ الَّذِي اعْتَرَفَ بِهِ.
اعمش (سلیمان بن مہران) نے روایت کیا، ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے: بھائیوں میں سے بعض (کسی کے) بھائی ہونے کا دعویٰ کرے اور دوسرے اس کا انکار کریں، ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: وہ بھائیوں کے ساتھ غلام کی حیثیت سے شامل ہو گا، ان میں سے ایک آزاد کرانے کا حصہ دے گا۔ اور عامر و حکم اور ان کے شاگردوں نے کہا: جس بھائی نے اعتراف کیا اسی کے حصے سے وہ حصہ لے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن عبد الرحمن قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 3107]»
اس اثر کی سند میں عبدالرحمٰن بن محمد المحاربی مدلس ہیں اور عن سے روایت کی ہے، باقی رجال ثقات ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11543]، [عبدالرزاق 19143]