سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
44. باب في مِيرَاثِ الْحَمِيلِ:
حمیل کو میراث دینے کا بیان
حدیث نمبر: 3132
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، قَالَا: "لَا يُوَرَّثُ الْحَمِيلُ إِلَّا بِبَيِّنَةٍ".
ہشام سے مروی ہے کہ حسن و ابن سیرین رحمہم اللہ نے کہا: حمیل بلا بینہ کے وارث نہ مانا جائے گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3141]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11417]، اس کی سند میں ابن ادریس کا نام عبداللہ ہے۔