سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
44. باب في مِيرَاثِ الْحَمِيلِ:
حمیل کو میراث دینے کا بیان
حدیث نمبر: 3133
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "لَمْ يَكُنْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ يُوَرِّثُونَ الْحَمِيلَ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم حمیل کو وارث نہیں مانتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 3142]»
لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے یہ اثر ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11415]۔ اوپر گذر چکا ہے بلا دلیل حمیل کو وارث نہیں مانا جاتا تھا۔