سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
46. باب مِيرَاثِ السَّائِبَةِ:
آزاد کردہ غلام کی میراث کا بیان
حدیث نمبر: 3152
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: "الصَّدَقَةُ وَالسَّائِبَةُ لِيَوْمِهِمَا، أَوْ لِوَقْتِهِمَا".
ابوعثمان نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: صدقہ اور سائبہ (آزاد شده غلام) دونوں اپنے دن کے لئے ہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3161]»
ابوعثمان کا نام عبدالرحمٰن بن مل ہے، اور سلیمان: التیمی ہیں۔ اس اثر کو دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11465]، [عبدالرزاق 16229] اور [بيهقي 301/10]

وضاحت: (تشریح احادیث 3150 سے 3152)
یعنی جس نے ثواب و اجر کے لئے صدقہ کیا اور غلام آزاد کئے تو قیامت کے دن اس کا آزاد کرنے والے کو پورا پورا اجر و ثواب ملے گا، جیسا کہ عبدالرزاق کی روایت میں یہ اضافہ ہے (یعنی: «يوم القيامة») بعض روایات میں ہے «لقومهما» اور بعض روایات میں ہے «لوقتها» غالباً یہ تصحیفات میں سے ہے۔
واللہ اعلم وعلمہ اتم۔