سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
46. باب مِيرَاثِ السَّائِبَةِ:
آزاد کردہ غلام کی میراث کا بیان
حدیث نمبر: 3154
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الْبَصْرِيُّ هُوَ رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاق، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ:"مَاتَ مَوْلًى عَلَى عَهْدِ عُثْمَانَ وَلَيْسَ لَهُ وَالٍ، فَأَمَرَ بِمَالِهِ، فَأُدْخِلَ بَيْتَ الْمَالِ".
عبدالرحمٰن بن عمرو نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک غلام مر گیا جس کا کوئی والی وارث نہ تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے مال کو بیت المال میں داخل کئے جانے کا حکم دیا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف أبي حاتم روح بن أسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 3163]»
ابوحاتم روح بن اسلم کی وجہ سے یہ اثر ضعیف ہے، لیکن ابن ابی شیبہ میں دوسرے ثقہ راوی سے یہی مروی ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11637]۔ اور اسحاق: ابن عبداللہ بن الحارث ہیں۔