سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
46. باب مِيرَاثِ السَّائِبَةِ:
آزاد کردہ غلام کی میراث کا بیان
حدیث نمبر: 3156
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ ضَمْرَةَ، وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، وَغَيْرِهِمَا، قَالُوا فِيمَنْ أُعْتِقَ سَائِبَةً: "إِنَّ وَلَاءَهُ لِمَنْ أَعْتَقَهُ، إِنَّمَا سَيَّبَهُ مِنْ الرِّقِّ، وَلَمْ يُسَيِّبْهُ مِنْ الْوَلَاءِ".
ابوبکر بن ابی مریم سے مروی ہے، ضمرہ اور راشد بن سعد وغیرہما نے ایسے شخص کے بارے میں فرمایا جو کسی کو سائبہ کے طور پر آزاد کرے کہ اس (آزاد شده) کا ولاء اس کے لئے ہے جس نے آزاد کیا، کیوں کہ اس (آزاد کرنے والے) نے اس کو غلامی سے آزاد کرایا ہے، ولاء (حق وراثت) سے آزاد نہیں کیا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف جدا أبو سعيد بن عمرو من بني أمية مجهول وأبو بكر بن أبي مريم ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 3165]»
اس اثر کی سند ضعیف جدا ہے، کیوں کہ ابوسعید بن عمرو بن بنی امیہ مجہول اور ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [سنن سعيد بن منصور 228]