سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
52. باب مَا لِلنِّسَاءِ مِنَ الْوَلاَءِ:
کیا ولاء میں عورتوں کا بھی حق ہے؟
حدیث نمبر: 3176
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: "لَا تَرِثُ النِّسَاءُ مِنْ الْوَلَاءِ إِلَّا مَا أَعْتَقْنَ، أَوْ أَعْتَقَ مَنْ أَعْتَقْنَ".
لیث سے مروی ہے طاؤس رحمہ اللہ نے کہا: ولاء کی عورتیں وارث نہ ہوں گی سوائے اس کے (ولاء کے) جس کو وہ (خود) آزاد کریں یا وہ آزاد کرے جس کو انہوں نے آزاد کیا ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف ليث وهو: ابن إبي سليم، [مكتبه الشامله نمبر: 3185]»
لیث بن ابی سلیم کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ تخریج دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 16266، 16267]

وضاحت: (تشریح حدیث 3175)
دوسرے کے آزاد کرنے سے عورتیں ولاء کی حق دار نہ ہوں گی، صرف اسی کے ولاء کی حق دار ہوں گی جس کو انہوں نے خود آزاد کیا ہے، یا ان کے آزاد کردہ نے جس کو آزاد کیا اس کا ولاء (حقِ وراثت) حق دار کی غیر موجودگی میں عورتوں کے لئے ہوگا۔
واللہ اعلم۔