مغیرہ سے مروی ہے ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: ولاء (غلام کا حق وراثت) میں سے عورتوں کے لئے کچھ نہیں ہے سوائے اس عورت کے جو ازخود کسی غلام کو آزاد کرے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3196]» اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11556، 11671]، [عبدالرزاق 16261]، [ابن منصور 481]
وضاحت: (تشریح احادیث 3183 سے 3185) یعنی عورت جب اپنے غلام کو خود آزاد کرے تو اس کے مال کی وارث ہوگی۔