سنن دارمي
من كتاب الفرائض -- وراثت کے مسائل کا بیان
53. باب بَيْعِ الْوَلاَءِ:
ولاء کو بیچنے کا بیان
حدیث نمبر: 3191
حَدَّثَنَا يَعْلَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: "لَا يُبَاعُ الْوَلَاءُ وَلَا يُوهَبُ، وَالْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے: ولاء نہ بیچا جا سکتا ہے نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے، اور ولاء اس کے لئے ہے جس نے (غلام کو) آزاد کیا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3202]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 506، 11657]، [عبدالرزاق 16145]، [البيهقي 294/10]