معمر سے مروی ہے امام زہری رحمہ اللہ نے ایسے شخص کے بارے میں کہا جو کوئی وصیت کرے، پھر دوسری وصیت کرتا ہے؟ زہری رحمہ اللہ نے کہا: اس کے اپنے مال میں دونوں وصیتیں جائز ہیں (یعنی اس کو رد و بدل کا حق ہے)۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الزهري، [مكتبه الشامله نمبر: 3257]» اس حدیث کی سند امام زہری رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [عبدالرزاق 16389]، [ابن منصور 370]