امام شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے: جو عورت فوت ہو جائے تو اس کے مال سے ہی اس کی تکفین ہوگی، شوہر پر اس کا بار نہ ہو گا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3283]» اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 1930]۔ یہ اس صورت میں ہے جب بیوی نے اپنا نجی مال چھوڑا ہو۔