سنن دارمي
من كتاب الوصايا -- وصیت کے مسائل
28. باب الْوَصِيَّةِ لِلْوَارِثِ:
وارث کے لئے وصیت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3293
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، قَال: إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ لِلْوَالِدَيْنِ وَالأَقْرَبِينَ بِالْمَعْرُوفِ حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِينَ سورة البقرة آية 180، فَأَمَرَ أَنْ يُوصِيَ لِوَالِدَيْهِ وَأَقَارِبِهِ، ثُمَّ نُسِخَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي سُورَةِ النِّسَاءِ، فَجَعَلَ لِلْوَالِدَيْنِ نَصِيبًا مَعْلُومًا، وَأَلْحَقَ لِكُلِّ ذِي مِيرَاثٍ نَصِيبَهُ مِنْهُ، وَلَيْسَتْ لَهُمْ وَصِيَّةٌ، فَصَارَتْ الْوَصِيَّةُ لِمَنْ لَا يَرِثُ مِنْ قَرِيبٍ وَغَيْرِهِ".
قتاده رحمہ اللہ سے مروی ہے، اس آیت: «إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ. . . . . .» [بقره: 180/2] میں الله تعالیٰ نے حکم دیا کہ جب موت کا وقت قریب آئے تو اپنے والدین و اقارب کے لئے وصیت کرے، پھر سورہ نساء کی آیت: «يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ . . . . . .» [نساء: 11/4] میں والدین کے لئے حصہ مقرر فرمایا، اور ہر وارث کے لئے مرنے والے کی میراث میں سے حصہ مقرر کر دیا، لہٰذا ان کے لئے اب وصیت نہیں ہے، اور وصیت صرف ان کے لئے خاص ہو گئی جو قرابت یا اور کسی وجہ سے وارث نہ ہوں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى قتادة، [مكتبه الشامله نمبر: 3304]»
اس اثر کی سند قتادہ رحمہ اللہ تک صحیح ہے، اور اثر موقوف ہے۔ ابن الجوزی نے [ناسخ القرآن، ص: 193] پر اس کو ذکر کیا ہے۔ نیز دیکھئے: [تفسير الطبري 117/3، تفسير آيت مذكوره]