سنن دارمي
من كتاب الوصايا -- وصیت کے مسائل
35. باب مَنْ قَالَ الْمُدَبَّرُ مِنَ الثُّلُثِ:
جن علماء نے یہ کہا: کہ مدبر صرف ثلث میں سے آزاد ہو گا
حدیث نمبر: 3310
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الشَّقَرِيِّ، وَأَبِي هَاشِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "الْمُدَبَّرُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ".
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: غلام مدبرمیت کے پورے مال سے آزاد ہو گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3321]»
اس اثر کی سند میں ابوعبداللہ شقری ہیں، تستری محرف ہے۔ ابراہیم رحمہ اللہ تک اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن منصور 470]