سنن دارمي
من كتاب الوصايا -- وصیت کے مسائل
38. باب وَصِيَّةِ الْغُلاَمِ:
نوعمر لڑکے کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 3317
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأنا يُونُسُ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق، قَالَ: قَالَ شُرَيْحٌ: "إِذَا اتَّقَى الصَّبِيُّ الرَّكِيَّةَ، جَازَتْ وَصِيَّتُهُ".
ابواسحاق نے کہا: قاضی شریح نے کہا: جب بچہ کنویں (میں گرنے) سے بچنے لگ جائے تو اس کی وصیت جائز ہے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3328]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: «سابق ولا حق» اور [ابن أبى شيبه 10906]

وضاحت: (تشریح احادیث 3313 سے 3317)
یعنی جب اس بچے کے اندر اچھے برے اور نفع و نقصان کا شعور پیدا ہو جائے تو اس کی وصیت قابلِ عمل ہے۔