سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمیوں میں سے کچھ لوگ اللہ والے ہیں۔“ عرض کیا گیا: وہ اہل اللہ کون ہیں؟ فرمایا: ”وہ اہل قرآن ہیں“(یعنی قرآن پڑھنے پڑھانے والے)۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف الحسن بن أبي جعفر ولكنه لم ينفرد به كما يتبين من مصادر التخريج، [مكتبه الشامله نمبر: 3369]» حسن بن ابی جعفر کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے، لیکن صحیح سند سے بھی یہ روایت مروی ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 215]، [النسائي فى الكبریٰ 8031]، [أحمد 127/3]، [الطيالسي 1885]، [ابن ضريس فى فضائل القرآن 75]، [الحاكم 556/1]، [أبونعيم فى الحلية 40/9، وغيرهم]