ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے اس آیت: «﴿وَمَنْ يُؤْتَ الْحِكْمَةَ . . . . . .﴾»[البقره: 269/2] میں حکمت سے مراد قرآن کی فہم ہے۔ یعنی: جو شخص حکمت اور سمجھ دیا جائے وہ بہت ساری بھلائی دیا گیا۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3376]» اس اثر کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک موقوف اور ضعیف ہے۔ دیکھئے: [تفسير ابن جرير الطبري، آيت مذكوره 90/3]۔ ابن وکیع نے کہا: «اَلْحِكْمَةَ: هِيَ الْفَهْمُ» ۔ ابوحمزہ کانام میمون القصاب الاعور ہے۔