سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن -- قرآن کے فضائل
5. باب الْقُرْآنُ كَلاَمُ اللَّهِ:
قرآن پاک اللہ کا کلام ہے
حدیث نمبر: 3385
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ عَطِيَّةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ كَلَامٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ كَلَامِهِ، وَمَا رَدَّ الْعِبَادُ إِلَى اللَّهِ كَلَامًا أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ كَلَامِهِ".
عطیہ بن قیس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الله تعالیٰ کے نزدیک کسی کا کلام اس کے اپنے کلام سے زیادہ عظیم نہیں ہے، اور بندے کوئی کلام نہیں پڑھتے ہیں جو اللہ کے نزدیک اس کے اپنے کلام سے زیاده محبوب ہو۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده ضعيفان: عبد الله بن صالح وأبو بكر بن أبي مريم وهو أيضا مرسل، [مكتبه الشامله نمبر: 3396]»
اس اثر کی سند میں عبداللہ بن صالح اور ابوبکر بن ابی مریم ضعیف، اور عطیہ کی مرسل روایت ہے۔ دیکھئے: [البيهقي فى الأسماء والصفات، ص: 244]