سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن -- قرآن کے فضائل
18. باب في فَضْلِ سُورَةِ الْكَهْفِ:
سورۃ الکہف کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3437
حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَتْنَا عَبْدَةُ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ الْكَهْفِ، لَمْ يَخَفْ الدَّجَّالَ".
خالد بن معدان نے کہا: جس نے سورہ کہف کی آخری دس آیات پڑھیں اس کو دجال کا خوف نہ ہو گا۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 3448]»
یہ اثر خالد بن معدان پر موقوف ہے، اور ان کی بیٹی عبدۃ کا ترجمہ کہیں نہیں ملتا ہے، ان الفاظ میں کسی اور نے بھی روایت نہیں کیا، لیکن اس سے ملتے جلتے متن کی روایت [صحيح مسلم 809] میں ہے: جس نے سورہ کہف کی آخری دس آیات یاد رکھیں وہ دجال سے محفوظ رہے گا۔ نیز دیکھئے: [ابن حبان 785]، [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 245] و [فضائل القرآن لابن الضريس 206]، [شعب الإيمان للبيهقي 2443] و [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 676]