عبداللہ بن ضمرہ سے مروی ہے سیدنا کعب الاحبار رضی اللہ عنہ نے کہا: جو شخص «تنزيل السجده» اور «تبارك الذى بيده الملك» پڑھے گا اس کے لئے 70 نیکیاں لکھی جائیں گی اور ستر گناہ مٹا دیئے جائیں گے اور ستر درجے اس کے بلند کر دیئے جائیں گے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على كعب، [مكتبه الشامله نمبر: 3452]» اس اثر کی سند سیدنا کعب رضی اللہ عنہ تک صحیح اور موقوف ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لابن الضريس، ص: 313] و [الدر المنثور 170/5]