سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن -- قرآن کے فضائل
25. باب في فَضْلِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ:
معوذتین کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3471
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، وَابْنُ لَهِيعَةَ، قَالا: سَمِعْنَا يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَبُو عِمْرَانَ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، يَقُولُ: تَعَلَّقْتُ بِقَدَمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقْرِئْنِي سُورَةَ هُود، وَسُورَةَ يُوسُفَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"يَا عُقْبَةُ، إِنَّكَ لَنْ تَقْرَأَ مِنْ الْقُرْآنِ سُورَةً أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ وَلَا أَبْلَغَ عِنْدَهُ مِن قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ"، قَالَ يَزِيدُ: فَلَمْ يَكُنْ أَبُو عِمْرَانَ يَدَعُهَا، كَانَ لَا يَزَالُ يَقْرَؤُهَا فِي صَلَاةِ الْمَغْرِبِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے (سواری پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک کو پکڑا اور عرض کیا: اے اللہ کے پیغمبر! مجھے سورہ ہود اور سورہ یوسف پڑھا دیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عقبہ! تم ہرگز نہ پڑھو گے قرآن کی کوئی سوره جو «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» سے زیادہ الله تعالیٰ کے نزدیک محبوب اور بلیغ ہو (یعنی سورہ الفلق سب سے زیادہ الله کو محبوب اور بلیغ ہے)۔ یزید نے کہا: ابوعمران ہمیشہ اس کو مغرب کی نماز میں پڑھتے تھے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3482]»
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 814]، [النسائي 552]، [أحمد 155/4، 159]، [طبراني فى الكبير 312/17، 862]، [أبويعلی 1734]، [ابن حبان 795]، [الحميدي 874] و [البغوي فى شرح السنة 1213، وغيرهم]