سنن دارمي
من كتاب فضائل القرآن -- قرآن کے فضائل
33. باب في خَتْمِ الْقُرْآنِ:
ختم قرآن کا بیان
حدیث نمبر: 3506
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، قَالَ: "كَانَ أَنَسٌ إِذَا خَتَمَ الْقُرْآنَ، جَمَعَ وَلَدَهُ وَأَهْلَ بَيْتِهِ، فَدَعَا لَهُمْ".
ثابت البنانی نے کہا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب قرآن پاک ختم کرتے تو اپنے بچوں اور گھر والوں کو جمع کر لیتے اور سب کے لئے دعا کرتے۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وهو موقوف على أنس، [مكتبه الشامله نمبر: 3517]»
اس روایت کی سند صحیح ہے، لیکن سیدنا انس رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے۔ دیکھئے: [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 109] و [الطبراني فى الكبير 242/1، 674]، [شعب الإيمان للبيهقي 2070، 2071]