سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ایک صحابی کی قراءات سنی، فرمایا: ”یہ کون ہیں؟“ عرض کیا گیا: عبداللہ بن قیس (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) ہیں، فرمایا: ”ان کو آل داؤد کی مزامیر میں (سریلی) آواز عطا کی گئی ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3542]» اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1341]، [ابن حبان 7196] و [موارد الظمآن 2264]