مختصر حصن المسلم
متفرق -- متفرق

نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں
حدیث نمبر: 11
لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللَٰهِ، وَالحَمْدُ لِلَٰهِ، وَلاَ إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ، وَاللَٰهُ أَكْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، رَبِّ اغْفِرْ لِي
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، جو وحدہ لا شریک ہے، اسی کے لئے بادشاہت اور اسی کے لئے تمام حمد و ثنا اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ پاک ہے، تمام تعریفات اللہ کے لئے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اللہ سب سے بڑا ہے۔ (کسی گناہ سے بچنے کی) کوئی طاقت اور (نیکی کرنے کی) کوئی قوت اللہ بلند و عظمت والے کی توفیق و مدد کے بغیر نہیں۔ اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے۔
نوٹ:- جس شخص نے یہ کلمات کہے اسے بخش دیا جاتا ہے اور اگر وہ دعا کرے تو اس کی دعا قبول ہوتی ہے، پھر اگر وہ (بستر سے) اٹھا باوضو ہو کے نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول ہوتی ہے۔ [صحيح بخاري:1154، سنن ابن ماجه:3878، واللفظ «الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ»، سنن ابي داؤد:5060، سنن ترمذي:3414]