مختصر حصن المسلم
متفرق -- متفرق

شیطان اور اس کا وسوسہ دور کرنے والی دعائیں
حدیث نمبر: 156
مسنون اذکار اور قرآن مجید کی تلاوت:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ کیونکہ شیطان اس گھر سے بھا گتا ہے جس میں سورہ بقرہ کی تلاوت کی جائے۔ [صحيح مسلم: 780]
مندرجہ ذیل امور کے اہتمام سے شیطان بھاگتا ہے:
صبح و شام کے اذکار، سونے اور جاگنے کی دعائیں، گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں، سوتے وقت آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات، اس کے علاوہ دیگر مسنون اذکار اسی طرح جس شخص نے سو مرتبہ یہ کلمات کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ سارادن شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔ اذان کی آواز سن کر بھی شیطان بھاگ جاتا ہے۔ [صحيح بخاري: 3293، صحيح مسلم: 2291]