مختصر حصن المسلم
متفرق -- متفرق

سفر کے دوران تسبیح و تکبیر​
حدیث نمبر: 225
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم اونچی جگہ پر چڑھتے تو «الله أَكْبَرُ» کہتے اور جب نیچے اترتے تو «سُبْحَان الله» کہتے۔ [صحيح بخاري: 2993، 2994]