مختصر حصن المسلم
متفرق -- متفرق

مرغ بولنے اور گدھا ہینگنے کے وقت کی دعا​
حدیث نمبر: 239
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، اور کہو: «اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» اے اللہ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ (کیونکہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے۔) اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو کہو: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔ اصل حدیث میں ان باتوں کا حکم ہے اور الفاظ مصنف کے اپنے ہیں۔ [صحيح بخاري: 3303، صحيح مسلم: 2729]